لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر 11مارچ کو لاہور میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 11مارچ کو لاہور ضلع کی حدود میں عام تعطیل ہوگی۔
عام تعطیل حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ 11مارچ کو لاہور کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں