لاہور (آئی این پی) لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کی جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں، پنجاب کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی جیلوں میں 36ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیلوں میں 53ہزار قیدی بند ہیں، پنجاب کی جیلوں میں 45فیصد زائد قیدی بند ہیں۔
لاہور کی دونوں بڑی جیلوں میں بھی گنجائش سے زائد قیدی بند ہیں ، کوٹ لکھپت جیل میں 2ہزار360 قیدیوں کی گنجائش ہے، کوٹ لکھپت جیل میں 9سو زائد قیدی بند ہیں، کیمپ جیل لاہور میں 1ہزار 425قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ کیمپ جیل میں اس وقت 4ہزار 2 سو 70 قیدی بند ہیں، ریکارڈ کیمپ جیل میں 28 سو زائد قیدی جیل میں بند ہیں۔صوبے کے دیگر اضلاع کی جیلوں کی حالت زار بھی مختلف نہیں ہے، اڈیالہ جیل راولپنڈی، سینٹرل جیل گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،شیخوپورہ سمیت دیگر جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں