14 سالہ معذور لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار، پہچان سامنے آ گئی، متاثرہ لڑکی ملزم کی زیادتی سے بچے کی ماں بن چکی ہے

لاہو ر(آئی این پی) پولیس نے 14 سالہ معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔لاہور کے علاقے تھانہ شالیمار کی حدود میں درندگی کی انتہا ہوگئی، جہاں ایک سفاک ملزم 14 سالہ معذور لڑکی کو مبینہ طور پر 11 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اس دوران متاثرہ لڑکی ایک بچے کی ماں بھی بن گئی۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے زیادتی کا مقدمہ 11 ماہ بعد درج کرایا گیا، مقدمہ لڑکی کی ممانی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم جاوید 14 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا اور غائب ہوجاتا، معذور لڑکی ملزم کی زیادتی سے ایک بچے کی ماں بن چکی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم جاوید گزشتہ روز لڑکی سے زیادتی کرنے آیا تو پہلے سے موجود پولیس ٹیم نے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close