ایل ڈی اے سٹی کی چوتھی قرعہ اندازی آج ہو گی، کتنے پلاٹ شامل ہوں گے؟

لاہو ر(آئی این پی)ایل ڈی اے سٹی کے فائل مالکان کے لیے بڑی خوشخبری‘ ایل ڈی اے سٹی کی چوتھی قرعہ اندازی آج بروز منگل28فروری کو کی جائے گی۔ لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامراحمدخان نے بتایاہے کہ چوتھی قرعہ اندازی میں 1150پلاٹس شامل کیے جائیں گے۔

قرعہ اندازی میں صرف وہی فائلیں شامل کی جائیں گی جن کے ایگزیمپشن لیٹرجاری کیے جاچکے ہیں۔کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا انعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاون میں ہو گا۔قرعہ اندازی کو سو فیصد شفاف بنانے کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد لی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close