ویڈیوز کے ذریعے شناخت کے بعد گرفتاریوں کا عمل شروع

راولپنڈی(آئی این پی) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے احکامات پر پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت ے بعد گرفتاریوں کا عمل شروع کردیاگیا, ابتدائی 2کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلئیے گئے۔

واقعات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے احکامات پر پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت ے بعد گرفتاریوں کا عمل شروع ہے, جس کے تحت تھانہ بنی اور صدر بیرونی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کرلئیے جب کہ ان سے سلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا,ملزمان کو ویڈیوز کے ذریعے شناخت کر کے ٹریس کیا گیا، بنی پولیس نے ویڈیو کے ذریعے شناخت کر کے ملزم توقیر عرف مانی گجر کو گرفتار کر کے رائفل اور گولیاں برآمد کر لیں، صدر بیرونی پولیس نے ویڈیو سے شناخت کر کے ملزم فتح شیر کو گرفتار کرلیا،جس سے ایک پسٹل برآمد کیاگیا۔سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈان کے ساتھ ویڈیوز کے ذریعے بھی ملزمان کو گرفتار کر رہی ہے، مختلف ذرائع سے حاصل کردہ ویڈیوز پر پولیس کی آئی ٹی اور دیگر ٹیمیں کام کر رہی ہیں،شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close