جہلم (آئی این پی)تحریک انصاف نے جہلم سے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی، سابق امیدوار قومی اسمبلی علی الزمان جنجوعہ نے برداری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا،سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے علی الزمان جنجوعہ کو پارٹی کا سکارف پہنایا، علی الزمان جنجوعہ جنرل (ر)سعید الزمان کے بیٹے اور مرحوم چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف نواز جنجوعہ کے کزن ہیں،
اس موقع پر علی الزمان جنجوعہ نے کہا کہ آج سے عمران خان کا سپاہی اور فواد چودھری کا بھائی ہوں،فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک فرد کا نام نہیں، عمران خان ایک نشان ہے عوام کی آزادی کا، اس ملک پر اشرافیہ قابض ہے، اس اشرافیہ نے بند کمروں میں فیصلے کر کے قوم کو غلام بنا کے رکھا ہوا ہے،فواد چودھری نے کہا کہ اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو پاکستان کی سیاست کو عوام کے پاس لانا ہو گا، اس وقت کوئی عمران خان کی سیاست کے قریب نہیں ہے، یہ الیکشن بھی عمران خان کا الیکشن ہے، کوئی عمران خان کو مائنس نہیں کرسکتا، عمران خان پلس ہو گا تو پاکستان پلس ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں