سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں اسلحہ کی نمائش، ملزم گرفتار

لاہور ( آئی این پی) ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر شمالی چھائونی پولیس نے کارروائی کر کے سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم نور الحسن کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس یونیفارم میں ناجائز اسلحہ اور گانے کیساتھ وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی،ملزم کی وڈیو سامنے آنے پر فورا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ شو آف ویپن، نا جاز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close