شاہ محمود قریشی اٹک، اسد عمر راجن پور، مراد راس ڈی جی خان کی جیل منتقل

لاہور(آئی این پی)جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتاری دینے والے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل جبکہ اسد عمر کو راجن پور کی جیل میں منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے وائس چئیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل پہنچا دیا گیا جہاں جیل کے باہر موجود کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچاور کیں، اس موقع پر حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی گئی،

شاہ محمود کی آمد پر جیل کے باہر ہنگامی صورتحال رہی، جیل کے راستوں پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سمیت 25 کارکنوں کو 2 قیدی وینز میں راجن پور کی جیل میں پہنچا دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر مراد راس کو ڈیرہ غازیخان جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کے ساتھ جیل مینوئل کے مطابق سلوک کیا جائے گا کسی قیدی کو کوئی اضافی سہولت نہیں دی جائے گی۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، فواد بھلر سمیت تحریک انصاف کے 24 کارکنوں کو بھکر کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close