ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، نگران وزیر اعلیٰ کا ایکشن شروع

لاہور(آئی این پی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کی حدود میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پرآرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close