لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سکیورٹی حکام نے وزیراعلی کوغیر قانونی مقیم افغان پناہ گزینوں کے سروے کی تجویز دے دی۔ پنجاب میں مقیم 2 لاکھ سے زائد افغان باشندوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق 20 سال میں پنجاب میں افغانیوں کی تعداد 2لاکھ سیزیادہ ہوگئی۔ افغانیوں کو ٹریک کرنے کے لیے میکنزم تشکیل دینے کی ضروت ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان باشندوں کی رضاکارانہ واپسی کیلئے نئی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی تیز کرنے کا فیصلہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں