ماں کی جان لینے کے ملزم 10 سالہ بچے کا جسمانی ریمانڈ منظور

گوجرانوالہ(آئی این پی)پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ماں کے مبینہ قتل کیس میں پولیس نے 10 سالہ بچے کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچے کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گزشتہ رات مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمے میں 10 سال کے بچے کے باپ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق بچے نے باپ کی ایما پر ماں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

مقتولہ کی اس کے شوہر سے 8 ماہ قبل علیحدگی ہوگئی تھی۔ 10سالہ بچہ اپنے والد اور بہن، بھائی کے ساتھ رہتا تھا۔پولیس کے مطابق فرید ٹاون میں سگی ماں کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد بچہ فرار ہورہا تھا کہ محلے داروں نے پکڑ لیا۔بچے نے برقعہ پہن کر گلی میں اپنی ماں کی ریکی کی اور موقع ملنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس کو دیے بیان میں بچے نے بتایا کہ اس کی ماں کے غیر لوگوں سے تعلقات تھے، جس کی وجہ سے اسے قتل کیا۔ اس نے پستول نواب چوک کے رہائشی ایک دوست سے لیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close