وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو کس نے جوتا مار دیا؟

لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد واپسی پر اسمبلی کے احاطے میں ہی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو کسی نے جوتا مار دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پنجاب اسمبلی سیشن میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ کسی نے گاڑی پر جوتا پھینک دیا، رانا ثنا اللہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کے اندر موجود تھے، جوتا ان کی گاڑی کی فرنٹ سکرین سے ٹکرا کر نیچے گر گیا۔

ذرائع کے مطابق جوتا مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راشد حفیظ کے ڈرائیور کی جانب سے اچھالا گیا۔راجہ راشد حفیظ نے فوری طور پر واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جوتا اچھالنے والا میرا ڈرائیور نہیں تھا، میرے ڈرائیور کے دونوں جوتے اس کے پائوں میں موجود ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close