گندم ملاوٹ مٹی سکینڈل کیس، فوری ایکشن لے لیا گیا

پتوکی ( آئی این پی ) پتوکی گندم ملاوٹ مٹی سکینڈل کیس خبروں کی اشاعت پر ڈپٹی کمشنر قصورفیاض احمد موہل کافوری ایکشن اے سی پتوکی سے رپورٹ طلب ۔گزشتہ روز میڈیا ٹیم نے قصور محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے گندم میں مٹی ملانے کے حوالے سے خبریں،اخبارات ،ٹی وی چینل پر نشر کی تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اے سی پتوکی لاریب اسلم سے رپورٹ طلب کرلی ۔

اے سی پتوکی لاریب اسلم نے میڈیا نمائندوں نوید بھٹی سمیت دیگر کو بتایا کہ گندم میں ملاوٹ کرکے عوام کو کھلانا بہت بڑی زیادتی ہے ملاوٹ مافیا معاشرے میں ایک ناسور ہیں ملاوٹ کرنے والوں کی دنیا اور نہ ہی آخرت میں بخشش ہے مزید کہا کہ فوڈ انسپکٹرپتوکی ناصر گجر اور مزدوروں سے گندم میںملاوٹ کے حوالے سے مکمل انکوائری کی جارہی ہے بہت جلد حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے گا جو بھی اس میں ذمہ دار ہوا اس کیخلاف سخت کاروائی ہوگی کسی بھی قسم کا سیاسی پریشر قبول نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close