اگلے پانچ سال میں 1500 نئے سکول بنانے کا اعلان

لاہور ( آئی این پی) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے سکولوں سے باہر بچوں کے لئے نئے سکول قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ، پیف نے اگلے پانچ سال میں 1500 نئے سکول بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں پانچ لاکھ طلبہ کو داخل کیا جائے گا۔پلان کے تحت اگلے پانچ سال کے دوران ہر ایک سال میں 300 سکول قائم کئے جائیں گے، ان سکولوں میں سکول جانے کی عمر کے ان بچوں کو خصوصی طور پر داخلہ دیا جائے گا جو سکولوں میں داخلہ نہیں لے سکے۔

ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے کہا کہ منصوبہ بیرونی فنڈنگ سے شروع کیا جائے گا، ان اضلاع میں سکولوں قائم کئے جائیں گے جہاں بچے سکولوں سے باہر ہیں، مردم شماری کے نتائج سے اضلاع اور علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی۔منظر جاوید علی نے مزید کہا کہ ان پندرہ سو سکولوں کے علاوہ 300 مزید نئے سکول تھل اور چولستان میں بھی قائم کئے جائیں گے، پیف بورڈ نے ان نئے سکولوں کی منظوری دے دی ہے، جلد سکول قائم کرنے کیلئے پارٹنرز سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں