لاہور، ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سےگاڑی کی چابی اور 21 لاکھ روپے لوٹ کر رفو چکر

لاہور (آئی این پی) لاہورکے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے 21 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی جس میں کار سوار سے دو ڈاکوئوں کو شہری سے نقدی چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران ڈاکو واردات کے بعد شہری کی گاڑی کی چابی بھی ساتھ لے گئے جبکہ پولیس کی جانب سے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close