پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کتنے بھکاریوں کو گرفتار کر لیا؟

راولپنڈی(آئی این پی) سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 22بھکاریوں کو گرفتارکرلیا۔واقعات کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے،22بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔

سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ وربھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے ، عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close