آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، کیا کچھ برآمد ہوا؟

راولپنڈی(آئی این پی) گوجرخان پولیس نے کارروائی کے دوران آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا،جس کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمدکرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔واقعات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم طاہر جاوید کو گرفتارکرلیا ،ملزم سے 400سوتر گولے ،150بڑے گولے ،80ہوائیاں ، 80اناراور10اسٹک برآمد ہوئیں ،

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close