بارشیں اور شدید سردی، ایل پی جی نایاب ‘ لکڑیاں بھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں

چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ گیس کی قلت کے باعث ایل پی جی نایاب جبکہ لکڑیاں بھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگی ہیں جس پر شہریوں کاشدید احتجاج تفصیلات کے مطابق سردی کی لہر کے ساتھ ہی گیس کی قلت نے زور پکڑ لیا ہے جس کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں گیس کی کمی پر گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہوکر رہ گئے ہیں جس پر صارفین نے ایل پی جی اور لکڑیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے

ایل پی جی 260 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے اور اس کے باوجود ایل پی جی نایاب ہوکر رہ گئی ہے جبکہ ایل پی جی کے ساتھ لکڑیاں بھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال لکڑیاں 500 سے 600 روپے فی من تھی جبکہ اس سال لکڑیاں 200 سے 300 روپے فی من کے اضافے کے ساتھ 700 سے 800 فی من میں فروخت ہو رہی ہیں حکومت گیس کی قلت پر قابو پائے تاکہ ایل پی جی اور مہنگے داموں فروخت ہونے والی فیکٹریوں سے جان چھوٹ سکے چنیوٹ سمیت دیگر علاقہ مکینوں کو گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے شہری سراپا احتجاج کر تے رہے شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر درپیش مسئلے کا حل کیا جائے اور عوام کو شدید لاحق پریشانی سے چھٹکارہ دلایا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close