ٹیکسلا: بریک فیل ہونے سے ٹریلر آبادی میں گھس گیا، 3 افراد جاں بحق

ٹیکسلا(آئی این پی)ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ پر بریک فیل ہونے سے 22 ویلر ٹریلر آبادی میں گھس گیا جس کے نیچے کچلے جانے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق واقع منگل کی شام ٹیکسلا کے قریب مین روڈ سے ملحقہ آبادی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر بریک فیل ہونے پر سڑک کنارے لگے تندور میں جا گھسا ، ٹریلر تلے کچلے جانے سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close