نانبائیوں کی گرفتاریاں اور جرمانے بند کیے جائیں، نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دہمکی دے دی

راولپنڈی(آئی این پی) مرکزی نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر محمد شفیق قریشی نے تھانہ صادق آباد کے سب انسپکٹر حسنین شاہ کی طرف سے توہین آمیز رویہ اپنانے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ہمارے نان بائیوں کے خلاف بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرکے جرمانے کرنے بند کئے جائیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو تمام تندور بند کر کے ہڑ تال کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

مرکزی نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر محمد شفیق قریشی نے اپنے بیان میں کہاکہ سٹی مجسٹریٹ نے چار نان روٹی والوں کو گرفتار کر کے تھانہ صادق آباد لائے، ہمیں اطلاع ملی تو تمام یونین کے عہدیدارصادق آباد پہنچ گئے، مجسٹریٹ سے ہماری بات ہو رہی تھی کے نان بھائیوں کو کس جرم میں تھانے لایا گیا، روٹی کا وزن120گرام پورا ہے بھی ٹھیک ہے نہ ان کا وزن بھی 120گرام ہے تو پھر کون سی ایسی دفعہ تھی کہ جس کے تحت گرفتار کیا گیا ،اسی دوران سب انسپکٹر تھانہ صادق آباد حسنین شاہ آئے اور مجھ سے میرے دو موبائل چھین لیے اور توہین آمیز رویہ سے دھکے مار کے مجھے تھانے سے نکالا ، اہلکار حسنین شاہ نے مجھے حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیںبعد ازاں موبائل واپس کر دیئے ،تھانہ صادق آباد کے انسپکٹر حسنین شاہ کے رویے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، آئی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کرتے ہیں ہمارت ساتھ رویہ ایسا ہے تو عوام کے ساتھ اس انسپکٹر کا رویہ کیا ہوگا، اس کے خلاف کارروائی کی جائیم بعد ازاں مجسٹریٹ نے چار نانبائیوں کو دو دو ہزار روپے جرنامہ کرکے چھوڑ دیا،

انہوںنے کہا کہ آٹا میدہ سمیت تمام استعمال ہونے والی اشیاء انتہائی منگی ہو چکی ہیں ہم اپنے کاروبار بڑی مشکل سے چلا رہے ہیں اخراجات پورے نہیں ہو رہے اور نانبائیوں پر جرمانے کئے جا رہے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں ہمارے نان بائیوں کے خلاف بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرکے جرمانے کرنے بند کئے جائیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو تمام تندور بند کر کے ہڑ تال کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close