انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کا رات 8 بجے کاروباری مراکز بند کرنے کافیصلہ مسترد، احتجاج کی دہمکی

راولپنڈی (آئی این پی ) وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے حکومت کی جانب سے رات 8بجے کاروباری مراکز کے فیصلے کومستردکردیااورخبردارکیاکہ اگرفیصلہ واپس نہ لیاگیاتوپھر تاجربرادری کی جانب سے بھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔ وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کاروباری اوقات کار آٹھ بجے کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،

امپورٹڈ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ تاجر برادری پر نہ ڈالے،کرونا وائرس کی چھٹی لہر پی ڈی ایم ن لیگ کی صورت پاکستان پر گزشتہ آٹھ مہینے سے مسلط ہے ،جس نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ،سوائے نیب ترامیم کے ذریعے اپنے مقدمات ختم کرنے کہ عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی، آئے روز مہنگائی کے طوفان برپا ہیں، اشیا خوردونوش سمیت ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے، مرغی انڈے عام عوام کی دسترس سے باہر ہیں، وفاقی حکومت فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے،ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں