بخار کی گولیوں کے بعد انسولین کی بھی قلت، مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا

لاہور(آئی این پی)لاہور میں بخار کی گولیوں کے بعد انسولین کی بھی قلت ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔انسولین کی قلت نے ذیابیطس کے مریضوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، انسولین میڈیکل اسٹورز پر نہیں مل رہی جس کے باعث انسولین لگانے والے ذیابیطس کے مریض سخت پریشان ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انسولین کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ مریض اور ان کے اہلخانہ اذیت سے بچ سکیں۔دوسری جانب پشاور میں بھی انسولین کی قلت کی شکایات ہیں جس کے باعث مریض پریشان حال ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close