فیصل آباد، ایس ایچ او کے کمرے میں اقدام خودکشی کرنیوالی خاتون گرفتار

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد میں ایس ایچ او غلام محمد آباد کے کمرے میں پہنچ کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو قابو کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ایس ایچ او خواجہ عمران منان کی موجودگی میں بندیا ملک نامی خاتون نیبیٹی کے اغوا کا مقدمہ میں ملزموں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے دل برداشتہ ہو کر دیوار سے لگے شیشے میں سرمارتے ہوئیخودکشی کی کوشش کی۔

جسے موقع پر موجود لیڈی کانسٹیبل نے قابو کرکے حوالات میں بند کر دیا۔پولیس کے مطابق لڑکی عدالت میں بیان ریکارڈ کروا چکی ہے لیکن ورثا عدالتی احکامات کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close