تیز رفتار ٹرالر کار اور موٹر بائیک میں خوفناک تصادم، نومولود بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

خانیوال (آئی این پی ) تیز رفتار ٹرالر کار اور موٹر بائیک میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں نومولود بچہ سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے تفصیل کے مطابق خانیوال جھنگ روڈ کبیروالا سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کار ٹرالر اور بائیک میں تصادم میاں بیوی دو بچوں موقع پر جاں بحق ہو گئے چاروں افراد کپیر والا سے گھر واپس جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی کار سے ہٹ ہو کر بائیک ٹرالر کے نیچے آ گء جس کے نتیجہ میں نومولود بچے سمیت چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے

جاں بحق ہونے والوں میں رب نواز عمر ،24 سالہ ثقلین عمر 15سالہ سامنا 22سالہ حسان رضا 6ماہ شامل ہیکے ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ہیں اور ان کا تعلق بلاول پور سے ہے ریسکیو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122نے ڈیڈ باڈی ٹی ایچ کیو کبیروالا ہسپتال منتقل کردیا ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثائ￿ کے حوالے کر دی گئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close