لاہور میں چیل کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 24 زیر حراست

لاہور (آئی این پی) ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کا چیل گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ نے سگیاں پل کے علاقے میں سڑک کنارے چیل کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ ٹریفک پولیس، پنجاب پولیس اور ایم سی ایل کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔ کارروائی کے دوران 24 افراد( بچے، مرد و خواتین) کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ چیل کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف اسی طرح سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر چیل کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close