پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، تفصیل جانیئے

فیصل آباد (آئی این پی) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے،محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی چار افسران کے تبادلے کر دیئے گئے جبکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نیفیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے 20سینئررجسٹرارزکو اسسٹنٹ پروفیسرزکے عہدوں اور محکمہ لائیوسٹاک کے 33 جونیئرکلرکس کو ترقی دیدی گئی۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) ساہیوال ندیم اختر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) ڈائریکٹوریٹ آف پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ تعینات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بھکر محمد نصر اللہ خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) ساہیوال تعینات، ڈپٹی سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ کیئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب غلام مصطفی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بھکر تعینات،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیلتھ کوالٹی رپورٹنگ سسٹم) ملتان اخلاق احمد خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ کیئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب تعینات اور ڈپٹی سیکرٹری خزانہ پنجاب حافظ عرفان حمید کی خدمات پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن (پی سی بی ایل) کے سپرد کر دی گئیں۔دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ارشد علی باجوہ کو ہیڈ آفس لاہور سے ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن اے میںتعینات،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن اے غلام رسول کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ہیڈ آفس میںتعینات،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکومینٹیشن ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹشمنٹ پنجاب ریاست علی کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن بی میں تعینات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن بی نثار احمد جوئیہ کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکومینٹیشن ہیڈ آفس لاہور میں تعینات کیا گیا ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے ڈی پی سی کے ذریعے مختلف سپیشلٹیزکی20سینئررجسٹرارزکو اسسٹنٹ پروفیسرزکے عہدوں پر ترقی دے دی۔ترقی پانے والوں میں یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکے ڈاکٹرمظہرقادرخان،ڈاکٹرجویریہ یونس،ڈاکٹرمحمد عثمان خالد اورڈاکٹرمحمدشہزاد،نشتر ہسپتال ملتان کے ڈاکٹرعظمت رسول، ڈاکٹر محمد مختارطارق اورڈاکٹرمحمدشریف شاہد،لاہورجنرل ہسپتال سے ڈاکٹرمحمد ظفرا قبال اورڈاکٹرمحمد رضوان گوہر، الائیڈ ہسپتال فیصل آبادسے ڈاکٹرمحمد عرفان فرید،ڈاکٹرحافظ سجادحیدر اور ڈاکٹراصغرعالمگیر،جناح ہسپتال لاہورکے ڈاکٹرعرفان احمد،ڈاکٹرنازیہ محمود اور ڈاکٹرمحمد عتیق الرحمن،شیخ زیدمیڈیکل کالج کے ڈاکٹرراغب اقبال،سول ہسپتال بہاول پورسے ڈاکٹرشہزادی اسماء تحسین،ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹرمحمدارشداور بہاول وکٹوریہ ہسپتال سے ڈاکٹرناصروکیل شامل ہیں۔جبکہ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہورڈویژن ڈاکٹرکنورمحمدنعیم کی زیرِصدارت منعقدہ پروموشنل بورڈ اجلاس میں 33 جونیئرکلرکس کو گریڈ11سے گریڈ14میں بطور سینئر کلرکس ترقی کی منظوری دے دی گئی۔علاوہ ازیں واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی(واسا) لاہور کے گریڈ 18کے دو افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی۔ڈائریکٹر شاذل وقار اور ڈائریکٹر عابد رضا سید کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں