لاہور میں 10 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث ملزم گرفتار، پہچان سامنے آ گئی

لاہور (آئی این پی) لاہورکے علاقے سبزہ زار میں 10سال کی گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ملزم عمیر شریف نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا تھا، ہمسائیوں کی اطلاع پرپولیس نے گھریلو ملازمہ کو تحویل میں لیکر میڈیکل کروایا،

پولیس کا کہنا تھاکہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے،پولیس کے مطابق بچی 3ماہ سے ملزم عمیر شریف کے گھر پر ملازمہ تھی، ملزم عمیر شریف کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close