راولپنڈی، 31ہزار روپے سے کم آمدن، احساس راشن رعایت پروگرام میںرجسٹریشن کے اہل قرار

راولپنڈی (آئی این پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس کے موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر نبیلہ ملک نے تفصیلی بریفننگ دی۔جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشین اسرار کاکہناتھاکہ احساس راشن رعایت پروگرام میں مزید تیزی لائی جائے، تاکہ مستحق اور نادار لوگ مستفید ہوسکیں، 31 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد پر اپنا شناختی کارڈ نمبر 8123 پر ایس ایم ایس پر بھجوا کر احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،

ہر یونین کونسلز میں 5، 5 کریانہ سٹور رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جن سے لوگوں کو احساس راشن پروگرام کے تحت راشن ملیگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں احساس راشن پروگرام کی میٹینگز کرکے جائزہ لیں,12 دسمبر سے لوگوں کو احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت راشن ملنا شروع ہو جائے گا۔ اجلاس میں احساس پروگرام انچارج، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close