یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری، شناختی کارڈ، موبائل فون لازمی قرار دینے سے شہری خوار ہونے لگے

خانیوال (آئی این پی) یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ اور موبائل فون لانا لازمی قرار دیئے جانے کے بعد بعض شہری موبائل فون نہ ہونے سے خوار ہونے لگے موبائل فون شرط ختم کی جائے اعلی حکام سے مطالبہ تفصیل کے مطابق حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا،گھی،دالیں،اور چینی کی خریداری کو شفاف بنانے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر شناختی کارڈ اور موبائل فون لازمی قرار دے ریا ہے

جس کے باعث سٹور ملازم پہلے شناختی کارڈ کے ذریعے کوڈ سینڈ کرے گا اور میسج وصولی پر صارفین کو اشیا فراہم کی جائیں گیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض شہری موبائل فون نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی ریلیف سے محروم ہورہے ہیں اور اس کے علاوہ میسج سینڈ کرکے جواب وصول ہونے میں کافی ٹائم لگ جاتا ہے شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close