لاہور ( آئی این پی) چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ رواں سال بغیر ہیلمٹ 08لاکھ سے زائد چالان کئے گئے جبکہ ہیلمٹ مہم سے ہیڈ انجریز سے واضح کمی آئی، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹس ہیوی وہیکل کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں اور رات کے وقت بھی چیکنگ کیلئے 10ٹیمیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کارروائی کرتی رہیں۔
گزشتہ روز سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی آگاہی مہم کیلئے اللہ ہو چوک ٹائون شپ چوک پہنچے اور شہریوں میں فری ہیملٹ تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہیملٹ تقسیم کرنے کا مقصد شہریوں میں ذمہ داری کا احساس دلانا ہے، شہری موبائل کی حفاظت کیلئے طرح طرح کے طریقے اپناتے ہیں، سر کی حفاظت کیلئے کیوں نہیں۔بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو مال روڈ پر چڑھنے نہیں دیا جارہا، مال روڈ پر 95 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئندہ ہے، ہیلمٹ مہم سے ہیڈ انجریز سے واضح کمی آئی۔ڈاکٹر اسد ملہی نے کہا کہ رواں سال بغیر ہیلمٹ 08 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے ، روڈ پر آنا ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کا حکم دیا ہے ۔علاوہ ازی سی ٹی ای اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹس ہیوی وہیکل کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ رات کے وقت بھی چیکنگ کیلئے 10 ٹیمیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کارروائی کرتی رہیں، بغیر ترپال مٹی اور ریت والی گاڑیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی گاڑی مالکان، اڈا مالکان کو مسلسل آگاہی بھی دی جاری، ٹریفک پولیس کی طرف سے گزشتہ رات میں سموگ پر 510 چالان کئے گئے۔انہوں نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال دھواں چھوڑنے پر 56 ہزار 617 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 02 ہزار کے چالان ٹکٹس کئے جارہے ہیں جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، بس اڈوں پر جوائنٹ آپریشنر بھی جاری ہیں ۔ کمرشل و ہیوی گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں