مہنگائی کی نئی لہر، کھلے دودھ کی قیمت 15روپے، دہی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ

لاہور( آئی این پی)ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کھلے دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا دہی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ،دودھ کی فی کلو میں15روپے جبکہ دہی کی قیمت میں 20روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔اضافے کے بعد کھلے دودھ کی فی کلو قیمت 15روپے اضافے سے150روپے ، گڑوی کی قیمت 10روپے اضافے سے170روپے فی کلو جبکہ دہی کی قیمت بھی 20روپے اضافے سے180روپے فی کلو کر دی گئی ۔

انتظامیہ کی گرفت نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دودھ کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 9روپے کمی سے387روپے فی کلو ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 6روپے کمی سے258روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے182روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں