جعلی پولیس اہلکاروں نے عمرہ سے لوٹنے والے خاندان کو لوٹ لیا

راولپنڈی(آئی این پی) پولیس اہلکار ظاہر کرکے تلاشی کے نام پروارداتیں کرنے والے گینگ نے عمرہ ادائیگی سے واپس آنے والے ایک خاندان کولوٹ لیا،مقدمہ درج ،تین ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی،اطلاعات کے مطابق دولتالہ،گوجرخان کا رہائشی محمد عامر عمرہ ادائیگی سے واپس آنے والی والدہ کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے لے کر گھر گوجرخان جارہا تھا۔

محمد عامر کے مطابق صبح سوا چار بجے ایوب پارک کے قریب پیچھے سے آنے والے ایک کرولا کار نمبر 147 نے ہماری گاڑی کو روکا،محمد عامر کے مطابق گاڑی سے تین افراد باہر آئے جہنوں نے اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔انہوں نے ہماری تلاشی لی اور 2500 سعودی ریال،50 ہزار روپے نقدی،موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک سمیت شناختی کارڈ لے کر فرار ہوگئے۔اس پرمحمدعامر کی درخواست پرمورگاہ پولیس راولپنڈی نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔یاد رہے کہ راولپنڈی میں امسال جولائی سے یکم دسمبر تک خود کو پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے اہلکار ظاہر کرنے والے درجنوں وارداتوں میں ملوث اس متحرک گینگ کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ آسکی ،متاثرہ گھرانہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی درخواست کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close