راولپنڈی‘ لاپتہ لڑکی بازیاب، والدین کے سپرد کر دی گئی لڑکی کے لاپتہ ہونے کی وجہ کا انکشاف ہو گیا

راولپنڈی(آئی این پی)تھانہ صادق آباد کی حدود سے لاپتہ ہونے والی لڑکی بازیاب ،والدین کے سپرد،لڑکی اپنی مرضی سے گئی،مند پسند لڑکے سے شادی کی ،اے ایس غیور۔تھانہ صادق آبادکے اے ایس آئی غیورنے لاپتہ ہونے والی لڑکی بازیاب کروا کروالدین کے حوالے کر دی۔اطلاعات کے مطابق چند روز قبل مومنہ بتول نامی لڑکی گھر سے لاپتہ ہو ئی تھی جس پر لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا

جس کے کچھ دن گزرنے کے بعد ایس ایچ او صادق آباد کی زیر نگرانی اے ایس آئی غیور نے مومنہ بتول کو بازیاب کروا کر لواحقین کے حوالے کردیا ، پولیس کی تحقیقات کے بعدیہ بات سامنے آئی کہ مومنہ اپنی مرضی سے اسحاق نامی لڑکے ساتھ گئی اور ان دونوں نے مل کر کورٹ میرج کر لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close