خبردار، ہوشیار، لاہور میں ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ مقدمہ بھی درج کرنے کا فیصلہ

لاہور ( آئی این پی) ٹریفک پولیس لاہور نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ مقدمہ بھی درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے بتایا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیساتھ غفلت اور لاپرواہی پر ڈرائیونگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج ہوگا، مقدمات سیکشن 279 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی ٹریفک خلل کا بھی باعث بنتی ہے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 ہزار روپے کا چالان کیا جارہا ہے۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ 05 دسمبر بروز سوموار سے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کسی بھی ہیوی وہیکل کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،رات کے وقت چلنے والی ہیوی وہیکل سموگ کا باعث بن رہی ہے، بغیر ترپال کسی بھی ریت، مٹی والی گاڑی کو شہر میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی، مکمل حفاظتی اقدامات اپنانے اور فٹنس گاڑیوں کو ہی داخلہ کی اجازت ہوگی۔سی ٹی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے لبرٹی مارکیٹ میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے، شہر لاہور کو حادثات سے مکمل محفوظ بنایا جائے گا، کسی بیگناہ کا خون سڑکوں پر نہیں بہنے دیں گیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close