منشیات سمگلر کو ساڑھے 5 سال قید‘ 15ہزار روپے جرمانہ کی سزا

فیصل آباد( آئی این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصف خان نے تھانہ اینٹی نارکوٹیکس کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات سمگلرکو ساڑھے 5سال قید‘15ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید ساڑھے پانچ ماہ قید سخت بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس نے گزشتہ برس سرگودھا روڈ پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بدنام منشیات فروش صدیق سکنہ سرگودھا کوگرفتارکرکے 3کلو چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کیا تھا مجرم چرس فروخت کرنے کی غرض سے سرگودھا سے فیصل آبادآرہا تھا اے این ایف نے چالان مکمل کرکے فاضل عدالت بھجوایا توفاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا قیدوجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close