بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

فیصل آباد (آئی این پی ) ضلع بھر میں بغیر نمبرپلیٹ اورغیر نمونہ نمبرپلیٹ موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پر بچوں کواغواء کرنے والی ویڈیوز اورپکڑے جانیوالے ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ 7نیوز کے بیوروچیف پرقاتلانہ حملے میں ملوث11ملزمان سے 7ملزمان کو گرفتاراوردیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تفصیلات کے مطا بق ان خیالات کا اظہار آرپی اوڈاکٹر معین مسعود نے گزشتہ روز گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بیوروچیف میاں منور اقبال پرحملہ کرنے پر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس ملازمین سمیت 7ملزمان کوگرفتار کرلیاگیا جبکہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اورمقدمہ میں ڈکیتی کی دفعات 395ت پ ایزاد کیاگیاہے جبکہ دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کیلئے کیس پراسکیویشن کو بھجوا دیاگیا ہے جو تمام کیس کا جائزہ لینے کے بعد ان کی ہدایت پرعمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم پرمہربان ہے اور حالات کوہرحال میں کنٹرول کیا جارہا ہے۔پریس اورپولیس ایک ٹیم ہے جرائم کی روک تھام کیلئے مل جل کر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں بغیرنمبر پلیٹ‘اپلائیڈ فارموٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے اورتھانوں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی جارہی ہے اورشہریوں کو ریلیف دینے کیلئے ایکسائز سے نمبرلگوانے کے بعد موٹرسائیکلوں کو واپس کردیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پربچوں کو اغواء ہونے والی ویڈیوز وائرل ہونے اورپکڑے جانے والے ملزمان سے مکمل تحقیقات کی جاتی ہیں ان میں سے کئی ایک ویڈیوز درست نہیں پائی گئیں لوگوں نے صرف شبہ کی بنیاد پر پکڑا توتحقیقات کے بعد ان کو رہائی دیدی گئی ہے تاہم لوگوں کی جان ومال کے تحفظ اور ان کوانصاف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں گزشتہ ماہ کے دوران فیصل آباد ریجن سے تقریباً 20ہزار سے زائد ملزمان کے چالان مکمل کروا کر عدالتوں میں بھجوائے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close