ٹیوب ویل سمیت 40 بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

قصور( آئی این پی) بہادر پورہ لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ٹیوب ویل سمیت 40افراد بجلی چو ی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ گئے،قومی آثاثہ کی لوٹ مار کرنے والے بجلی چور معاشرہ میں ناسور ہیںمعافی نہیں دی جائے گی؛ ایکسین امداد علی پینچ، بجلی چوری کرنے والے افراد کی تمام تنصیبات اتار کر پولیس میں ایف آئی آر در ج کروا دیں،لاکھوں روپے کی بجلی چوری کرنے والوں کو ڈیڈیکشن بلوں کی ادائیگی جیل جاترہ کرنی پڑے گی،

ایس ڈی او مدثر سحر میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ میری بظور ایس ڈی اور نئی تقرری ہے انشا ء اللہ سب ڈویژن کو بجلی چوروں سے پاک کر نے کا عزم رکھتا ہوں، سب ڈویژن میں لائین لا سزز سے معلوم ہوا کہ بہادر پورہ سب ڈویژن بجلی چوروں کی اماج گاہ بنا ہوا ہے،ایکسین امداد علی پینچ کو صورتحال سے اگا ہ کیا تو انہوں قومی آثاثہ کو بچانے کے لیئے سر دھڑکی بازی لگانے کا مشورہ دیا جس پر انسپیکشن ٹیم تشکیل دی گئی جس میں،ایل ایس وارث علی بھلر، ایل ایس محبوب عالم، اکرم آرائیں، منشاء اور دیگر پر مشتمل ٹیم نے پہلا وزٹ موضع بھالہ میں چیکنگ کے دوران ایک ٹیوب ویل ڈاریکٹ سپلائی پر چلایا جا رہا تھا جبکہ اس علاقہ سمیت دیگر حلقوں میں 40افراد کو بجلی چور ی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر سینکڑوں میٹر کیبل بجلی میٹر اور بجلی چوری کرنے میں استعمال ہونے والے تما م الات قبضہ میں لیکر بجلی چور ٹیوب ویل ریفرنس نمبری45/117225 1948900بنام ممتاز بیگم، محمد سجاد، ریاست مسیح، سہیل، حنیف کھارہ، یاض صبح، زوالفقار، افصل، وغیرہ کے خلاف بجلی چوری کرکے واپڈا کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کے جرم کا ارتکاب کیا ہے،ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، ایس ڈی او مدثر سحر نے آخر میں کہا کہ بجلی قومی آثاثہ ہے اس کی نگرانی کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، بجلی چور اپنا قبلہ در ست کرلیں اگلے وزٹ میں پولیس فورس کے ہمراہ وزٹ ہوگا اور موقع پر ہی گرفتاریاں بھی ہو ں گی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close