پسند کی شادی کرنیوالی خاتون خاوند کے ہاتھوں قتل‘ 15سال بعد انکشاف

رائیونڈ(آئی این پی ) اے عشق تیر انجام پہ رونا آیا پسند کی شادی کر والی خاتون خاون کے ہاتھو ں قتل 15سال بعد انکشاف ، ایف آئی آر کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی حنیفاں بی بی کی بیٹی تبسم شہزادی نے صدیق کے ساتھ پسند کی شادی کی اور ا چوہنگ میں رہائش اختیار کر لی اور ہم سے قطع تعلق کر لیا چند روز قبل جب ڈھونڈتی ہوئی شیر شاہ کالونی پہنچی تو داماد دیکھ کر پریشان ہو گیا اور جب میں اس سے اپنی بیٹی کے بارے میں پوچھا تو وہ حیلے بہانے کررہاتھا

خاتون کی درخواست پر پولیس نے ملزم صدیق کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینک دیے تھے پولیس نے قتل کے 15سال بعدمقتولہ کی ماں حفیظاں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close