لاہور، ایک گھر سے 104 تولے سونا، 10 لاکھ کی چاندی، 27 لاکھ نقد، دوسرے گھر سے 125 تولے سونا، 30 ہزار یورو 11 لاکھ نقد، تیسرے گھر سے پونے تین کروڑ کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

لاہور (آئی این پی )لاہور میں 2 روز کے اندر ڈکیتی و چوری کی 3 وارداتیں ہوئی ہیں جن میں شہری کروڑوں روپیکی نقدی ، زیورات و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔نواب ٹائون کے رہائشی مشتاق نے پولیس کو بتایا کہ 2 ڈاکو اس کے گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ سے 104 تولے سونا،27 لاکھ روپیکی نقدی، 10 لاکھ مالیت کی چاندی اور ہیروں کے سیٹ چھین کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب شاہدرہ ٹان میں گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور پر ساتھیوں سے مل کر شادی والےگھر کا صفایا کر دیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ لوٹے گئے مال میں 125 تولے سونا، 30 ہزار یورو اور 11 لاکھ روپے شامل ہیں، پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈیفنس کے ایک گھر میں پونے 3 کروڑ روپیکی واردات ہوئی تھی جس کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close