گوجرانوالہ، دوستی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

گجرانوالہ (آئی این پی) گوجرانوالہ کے نواحی علاقے دھیلے میں دوستی سے انکار پر جذباتی نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا ۔ پیر کو گوجرانولہ سٹی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ دھیلے کے علاقے میں مقامی کی جانب سے ایف آر درج کرائی گئی ہے کہ اسکے علاقے کے نوجوان نے دوستی سے انکار پر تیزاب پھینک کر اس کے چہرے کو بری طرح سے مسخ کر دیا ہے ،

لڑکی کے لواحقین کی جانب سے درج ایف آئی آر میں میں بتایا گیا کہ نوجوان کئی روز سے انکی بیٹی کو تنگ کر رہا ہے اور زبردستی دوستی کرنے کہا رہا تھا ، اس معاملے پر لڑکی اسے بہت بار منع کیا اور معاملہ اپنے گھر والوں کو بتانے کہا تو اس پر جذباتی نوجوان نے طیش میں آکر لڑکی پر تیزاب پھینکا دیا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ایف آئی آر درج کر لی گئی اور نوجوان کی تلاش میں علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ، جلد ملزم کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہر ے میں کھڑا کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close