فیصل آباد، کبڈی ریفری کو گولی مار کر لہولہان کر دیا گیا

فیصل آباد (آئی این پی )کچہری بازار کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کبڈی کے ریفری کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، ریسکیو1122 نے مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ 88 گ ب کا رہائشی 45 سالہ سیف الملوک ولد محمد اسلم ڈیوٹی پر کھرڑیانوالہ جا رہا تھا کہ جب وہ کچہری بازار کے قریب واپس پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے ٹانگوں میں گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ مضروب کا کہنا ہے کہ اس کا چند روز قبل گائوں میں کبڈی کے میچ کی ریفری کرواتے ہوئے ملزمان سے تلخ کلامی ہوئی تھی، تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close