گجرات، پاکستان کو مطلوب قتل کا ملزم جنوبی افریقہ سے گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے کہا ہے کہ ریڈنوٹس پر پاکستان کو مطلوب ملزم جنوبی افریقہ سے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شہروز امجد کو ریڈ نوٹس پر جنوبی افریقہ سے گرفتار کیا گیا ہے،

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم گجرات پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا،ترجمان کے مطابق ملزم کو جنوبی افریقہ سے لاکر گجرات پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close