گجرات(آئی این پی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کی ٹیم نے ڈنگہ تحصیل کھاریاں میں کاروائی کے دوران 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی کھاد کی 85 بوریاں برآمد کر لی ہیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے ڈنگہ میں کھاد ڈیلر عمار احمد ولد عبدالمجید کے گودام کو چیک کیا اور شک پر ڈی اے پی اور سنگل سپر فاسفیٹ کھاد کے نمونہ جات لیکر لیبارٹری بھجوا دیے، رپورٹ میں ثابت ہو گیا کہ کھاد جعلی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے رپورٹ موصول ہونے کے بعد محکمہ کی ٹیم اور پولیس نفری کے ہمراہ مزکورہ ڈیلر کے گودام پر چھاپہ مارا اور سٹاک کی گئی 85 بوری کھاد قبضہ میں لیکر پولیس کے حوالے کر دی جبکہ ملزم عمار احمد کو بھی موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں