سی پیک مضامین گوادر یونیورسٹی میں پڑھانے کی تجویز، کون سے مضامین شامل ہوں گے؟

لاہور( آئی این پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلقہ مضامین کو گوادر یونیورسٹی میں پڑھانے کیلئے غوروخوض کیا جارہا ہے ، گوادر یونیورسٹی کے طالبعلموں کو سی پیک سے متعلقہ مضامین پڑھانے سے طلبا و طالبات کواس کے بارے میں ریسرچ اور دیگر علمی معلومات حاصل ہوں گی ۔ اس ضمن میں اہم پیشرفت گوادر یونیورسٹی کے دوسرے اکیڈمک کونسل میٹنگ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد الرزاق نے صدارت کرتے ہوئے کی ۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک کی عالمی اور جغرائی اہمیت کے پیش نظر گوادر یونیورسٹی کے طالبعلم اس بات کے مستحق ہیں کہ وہ سی پیک کے فوائد اور اس کے اثرات کو جانیں اور اس کا قیمتی علم حاصل کریں ۔ سی پیک سے معلقہ مضامین میں مزید علوم جو پر غور کیا جارہا ہے جس میںمیرین آفیسر ، سمندری حیات ، سمندری سائنس ، لاجسٹک معاملات ، مچھلی کی صنعت ، جہاز رانی کی صنعت اور دیگر علوم شامل ہوں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close