پنجاب حکومت کا گندم پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ، وفاق کو خط میں کیا لکھا جائے گا؟

لاہور( آئی این پی)پنجاب حکومت نے گندم پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، گندم بحران کے حوالے سے وفاق کو خط بھی لکھا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ گندم کا بحران شدید ہونے کے بعد فیصلہ کیاگیاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی جائے گی جس میں وزراء اور متعلقہ سیکرٹریز شامل ہوں گے۔ کمیٹی پنجاب میں گندم کی دستیابی اور طلب کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے گی اور ساری صورتحال کے حوالے سے وفاق کو خط لکھا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ باقی تین صوبوں سے گندم کے لئے پنجاب پر دبائو بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں بھی صورتحال پیچیدہ ہوتی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملک میں جس طرح کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ایسے میں گندم کی درآمد کے سوا کوئی چارہ نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close