آئی جی پنجاب کے لیے بڑی آزمائش، وفاق نے عمران خان کے مارچ سے نمٹنے کے لیے پولیس دستے طلب کر لئے

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سے نفری مانگ لی ہے، اسلام آباد پولیس کو نفری دینے کے حوالے سے آئی جی کا فیصلہ وفاق یا پنجاب حکومت سے وفاداری یا ہمدردی کی سمت تعین کردے گا،پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام اباد پولیس نے امن وعامہ برقرار رکھنے کے لیے 10ہزار جوان طلب کیے ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے پاس اس وقت 10 ہزار کے قریب اضافی نفری موجود ہے،

پنجاب پولیس کے پاس کانسٹیبلری میں 25 ہزار سے زائد نفری ہے، 15 ہزارسے زائد ملازمین پنجاب بھر میں ہنگامی اور وی وی آئی پیز کے ساتھ تعینات ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق نفری بھجوانے کے لیے فائل آئی جی پنجاب کے پاس پہنچ گئی جبکہ آئی جی پنجاب حکومتی مشاورت کے ساتھ نفری دینے نہ بھجوانے کا فیصلہ کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close