لاہور، شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج کرانے کے بعد شوہر بھی فرار ہو گیا

لاہور (آئی این پی)لاہورکے نواحی علاقے برکی روڈ پر شوہر کے سامنے خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،پیر کونجی ٹی وی کے مطابق برکی روڈ پر مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر شوہر کے ساتھ مبینہ طور پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی،زیادتی کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے،

ایف آئی آر کے مطابق باوالا میں 2افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے،پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے میڈیکل کروانے سے انکار کر دیا ہے جب کہ مدعی ندیم امانت بھی فرار ہو گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close