خبر دار، ہوشیار، سیلاب زدہ علاقوں میں نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے سروے آج سے شروع ہوگا

لاہور( آئی این پی)پنجاب حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے آج ( پیر)12 ستمبر سے شروع کرے گی ۔ وزارتی کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے چیئرمین و صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ کے مطابق سروے 27 ستمبر کو مکمل ہونے کے بعد بحالی کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔

سروے کے لئے پنجاب حکومت کی ٹیموں کی تشکیل ہوچکی ہے۔ سروے مکمل ہوتے ہی امدادی رقوم کی تقسیم اور گھروں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیںرود کوہیوں کے راستے میں ڈیم بنانے کی فزیبلٹی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close