اگر امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو ۔۔۔۔ فیاض الحسن چوہان نے چیلنج دے دیا

لاہور( آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مائنس ون فارمولا کسی صورت قبول نہیں،پوری قوم پی ٹی آئی کے پیچھے کھڑی ہے،مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک مقبول لیڈر کو مائنس کرنا پاکستانی سیاست کے لئے مضحکہ خیز ہے،مائنس ون کا خواب وہ دیکھ رہے ہیں جو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ،

پہلے جو مائنس ہوئے وہ کریمنل اور کرپٹ تھے مگر عمران خان کی شخصیت پاک و صاف ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کی مہم کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا،نواز شریف نے فوج اور عدلیہ کے خلاف ہمیشہ زہر اگلا۔ انہوںنے کہا کہ ’’سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی ‘‘امپورٹڈ حکومت اب معصوم بنی ہوئی ہے،عمران خان نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے، پی ٹی آئی کا مشن صاف و شفاف الیکشن ہیں ،اگر امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close