فیصل آباد، بینکوں کے اے ٹی ایم سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 6 ارکان گرفتار

فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد میں پولیس نے بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 6 ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے ساتھی بینکوں کے اندر اور باہر موجود رہ کر ریکی کرتے اور موٹرسائیکل سوار شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے،پولیس حکام کے مطابق مدینہ ٹائون اور کینال روڈ کے علاقہ میں گروہ بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتا تھا،

ملزمان کے ساتھی بینکوں کے اندر اور باہر موجود رہ کر ریکی کرتے جس کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحہ کے زور پر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے، بینکوں سمیت مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز اور تکنیکی ذرائع سے گینگ کا سراغ لگایا گیا،ملزمان نے بینک سے کیش نکلوانے والی 6 وارداتوں کے علاوہ شیخوپورہ کے پیٹرول پمپ کو لوٹنے کا بھی اعتراف کیا اور 40 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ پائے گئے،اس کے علاوہ اسٹریٹ کرائمز کے 6 مختلف گروہ میں شامل ملزمان کو گرفتار کر کے 60 لاکھ کی رقم برآمد کرلی گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close